QR CodeQR Code

امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، ملیحہ لودھی

29 Sep 2020 10:26

عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کر دی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ روٹری کلب کے زیراہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔ تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔ عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 889055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889055/امن-اور-دو-ریاستی-حل-کے-بغیر-پاکستان-اسرائیل-کو-تسلیم-نہیں-کریگا-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org