QR CodeQR Code

خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، عبداللّٰہ عبداللّٰہ

29 Sep 2020 10:36

اسد قیصر سے ملاقات میں چیئرمین افغان مصالحتی کونسل کا کہنا تھا کہ افعانستان اور پاکستان مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین افغان مصالحتی کونسل ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہوں، افغانستان، پاکستان سے اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور عوام دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت لانے کے خواہشمند ہیں۔ چیئرمین افغان مصالحتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ افعانستان اور پاکستان مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع ہیں جن سے مزید استفادہ کیا جانا چاہیے، افغانستان، پاکستان سے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 889057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889057/خطے-میں-امن-کیلئے-پاکستان-کی-کاوشیں-قابل-قدر-ہیں-عبدالل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org