QR CodeQR Code

گرفتار شہباز شریف کا اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ

29 Sep 2020 10:40

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، احتساب عدالت کے ارد گرد پولیس نے بیریئرز لگا کر ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف آج احتساب عدالت میں خود دلائل دیں گے، شہباز شریف نے اپنے کیس کیلئے کسی وکیل کی خدمات نہیں لی ہیں۔ دوسری جانب شہباز شریف کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر (ن) لیگی کارکنوں نے عدالت تک جانے کی کوشش کی جس پر ان کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے۔ میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر اپنے لیڈر کا خیر مقدم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے احتساب عدالت لاہور جانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے (ن) لیگی کارکنوں کو عدالت جانے سے روکا گیا جس پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، احتساب عدالت کے ارد گرد پولیس نے بیریئرز لگا کر ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔ احتساب عدالت لاہور کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 889060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889060/گرفتار-شہباز-شریف-کا-اپنا-کیس-خود-لڑنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org