QR CodeQR Code

نوشہرہ، مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

29 Sep 2020 12:16

ڈی پی او  نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین  کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق  ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہیں۔ ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  ایک کباڑی دریا کے کنارے سے پرانے مارٹر گولے اٹھار کر لے آیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں پرانے مارٹر گولے ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے، جس کی وجہ سے 5 افراد زندگی سے ہاتھ بیٹھے جبکہ دو شدید زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ ڈی پی او  نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین  کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق  ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہیں۔ ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  ایک کباڑی دریا کے کنارے سے پرانے مارٹر گولے اٹھار کر لے آیا تھا جن کے دھماکے کے ساتھ پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ 


خبر کا کوڈ: 889086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889086/نوشہرہ-مارٹر-گولے-پھٹنے-سے-5-افراد-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org