QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید

29 Sep 2020 14:36

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔



اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بروہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گاؤں بروہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گاؤں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889123/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-پر-فائرنگ-پاک-کے-جوان-سمیت-2-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org