QR CodeQR Code

شریف خاندان و دیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

29 Sep 2020 15:46

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اسوقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہوچکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شریف خاندان و دیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) جموں و کشمیر مظفر آباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اسوقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہوچکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے، نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں اسلامی عدالت کے قیام کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے متوازی عدالت بنائی جا رہی ہے، مجھے بتائیں کہ نیب کورٹ کیا متوازی عدالت نہیں۔ واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران احتساب کی آڑ میں اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889140/شریف-خاندان-دیگر-سیاسی-رہنما-انتقام-کا-شکار-ہیں-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org