QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا کراچی کے بعد اندرون سندھ عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ

29 Sep 2020 16:38

رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم کیو ایم نے 4 اکتوبر کو حیدرآباد کے حقوق اور وسائل کے لئے حیدرآباد مارچ نکالنے کا اعلان بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے بعد اندرون سندھ بھی عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی مارچ کے بعد اب شہری سندھ کے حقوق کی جدوجہد کی تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم کیو ایم نے 4 اکتوبر کو حیدرآباد کے حقوق اور وسائل کے لئے حیدرآباد مارچ نکالنے کا اعلان بھی کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حیدرآباد کے بعد میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر مارچ بھی نکالے جائیں گے۔

رابطہ کمیٹی کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شہری سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے، حقوق کی بحالی اور عوام میں صوبائی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں پر آگاہی مہم کو تیز کیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس اور وسائل پر قبضے کے حوالے سے سندھ کے عوام کی آگاہی کے لئے وائٹ پیپرز جاری کئے جائیں گے، اجلاس میں ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان الیکشن میں بھی بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ گلگت بلتستان میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 889147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889147/ایم-کیو-کا-کراچی-کے-بعد-اندرون-سندھ-عوامی-طاقت-دکھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org