QR CodeQR Code

دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے، وقاص انجم جعفری

29 Sep 2020 17:20

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بین المسالک و مذاہب رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئیے، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور تقسیم پر مبنی مواد وائرل کیا جا رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور علامہ غلام مرتضیٰ علوی بھی موجود تھے۔ رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بین المسالک و مذاہب رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئیے، دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور تقسیم پر مبنی مواد وائرل کیا جا رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی و رواداری قوت برداشت کی علامت ہے، آج کے دور میں قبولیت اور اشتراک کا پیغام تمام ہم وطنوں کے درمیان پھیلانے کی ضرورت ہے، یہ ایک پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے بے حد ضروری ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری کو منہاج القرآن کی نظامت تربیت کا ترتیب دیا ہوا قرآن لرننگ نصاب کا تحفہ بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 889155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889155/دشمن-پاکستان-میں-فرقہ-وارانہ-فسادات-کروانا-چاہتا-ہے-وقاص-انجم-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org