QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس آنرز کے طلباء کیلئے جزوی طور پر یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ

29 Sep 2020 17:38

یہ فیصلہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی بی ایس آنرز ساتویں سمیسٹر کے طلباء کیلئے ہاسٹلز بھی کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاہم اس کیلئے ضابطہ جاری کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس آنرز کے طلباء کیلئے جزوی طور پر یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلباء کیلئے پچاس فیصد فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز ساتویں سمیسٹر کے طلباء کیلئے کلاسز پانچ اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ یہ فیصلہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی بی ایس آنرز ساتویں سمیسٹر کے طلباء کیلئے ہاسٹلز بھی کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاہم اس کیلئے ضابطہ جاری کیا گیا ہے۔ ضابطے کے مطابق ہاسٹلز میں دوبارہ سے رہائش اختیار کرنے کیلئے طلباء کو بقایا جات اور ہاسٹل فیس ادا کرنی ہوگی۔ چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین فیس کلیئرنس والے طلباء کو ہاسٹل رہائش کی اجازت دیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 889156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889156/پنجاب-یونیورسٹی-کا-بی-ایس-آنرز-کے-طلباء-کیلئے-جزوی-طور-پر-کھولنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org