QR CodeQR Code

آل پاکستان مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

29 Sep 2020 18:12

اے پی ایم ایل کے صوبائی سربراہ کریم خان نے کہا کہ الیکشن ٹوپی ڈرامہ ہے، یہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے، جب مقتدر اداروں نے باقاعدہ صوبہ بنانے کی منظوری دی ہے تو پھر رکاوٹ کیا ہے۔ ہمیں الیکشن سے زیادہ صوبہ اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو الیکشن سے پہلے صوبہ نہ بنانے پر آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اے پی ایم ایل کے صوبائی سربراہ کریم خان نے کہا کہ الیکشن ٹوپی ڈرامہ ہے، یہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے، جب مقتدر اداروں نے باقاعدہ صوبہ بنانے کی منظوری دی ہے تو پھر رکاوٹ کیا ہے۔ صوبہ نہ بننے اور پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ ہونے سے جی بی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن ضروری نہیں صوبہ اہم ہے، یہ ہمارے تہتر سالہ دیرینہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائے۔ اگر جی بی کو الیکشن سے پہلے صوبہ نہیں بنایا جاتا تو ہم اس الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889158/ا-ل-پاکستان-مسلم-لیگ-نے-گلگت-بلتستان-کے-عام-انتخابات-بائیکاٹ-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org