0
Tuesday 29 Sep 2020 18:21

سپرہائی وے وین حادثہ، لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

سپرہائی وے وین حادثہ، لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی یونیورسٹی میں قائم سندھ فارنزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) نے ایم نائن موٹروے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فارنزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو 27 ستمبر 2020ء کی شام پانچ بجے پولیس کی جانب سے لاشوں کے 14 نمونے موصول ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پر جلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کرکے 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کراچی موٹروے پر حادثے کے بعد مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہوگئی تھی، جس پر تمام لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 889160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش