QR CodeQR Code

یمن، "سیز فائر" کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے الحدیدہ پر وسیع زمینی حملہ

29 Sep 2020 19:47

انصاراللہ یمن کے میڈیا سیل کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کیساتھ وابستہ نیم عسکری فورسز نے الدریہمی کے جنوب و مشرق کیجانب سے ایک بڑا زمینی حملہ کیا جسکے ساتھ ساتھ علاقے کی شہری آبادی کو بھی بھاری توپخانے کیساتھ مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کے طے شدہ معاہدے کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے اس صوبے کے اہم علاقے الدیہمی پر وسیع زمینی حملہ کر دیا گیا ہے۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے میڈیا سیل کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ وابستہ نیم عسکری فورسز نے الدریہمی کے جنوب و مشرق کی جانب سے ایک بڑا زمینی حملہ کیا جس کے ساتھ ساتھ علاقے کی شہری آبادی کو بھی بھاری توپخانے کے ساتھ مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے حملے کے بعد یمن کی عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد جارح فورسز کی پیشقدمی رک گئی ہے۔

دوسری طرف یمنی مسلح افواج کے مرکز اعداد و شمار نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے صوبہ الحدیدہ میں 236 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے الدریہمی و الجبلیہ نامی علاقوں کے اندر اپنی فوجی موجودگی بھی کئی گنا بڑھا لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی صوبہ الحدیدہ کے علاقوں کیلو16، المنظر، التحیتا، حیس، الفارہ اور الجبلیہ پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے ڈرون طیارے بھی گردش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ 13 ستمبر 2018ء کے روز منصور ہادی کی سابق و مستعفی یمنی حکومت و صنعاء کے درمیان سویڈن کے دارالحکومت اسٹالکہوم میں طے پانے والے ایک معاہدے کے ذریعے یمنی صوبے الحدیدہ کے اندر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ سعودی جارح فورسز کی جانب سے اس جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889166/یمن-سیز-فائر-کے-باوجود-جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-کیجانب-سے-الحدیدہ-پر-وسیع-زمینی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org