QR CodeQR Code

امریکہ میں زیر علاج امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے

29 Sep 2020 20:29

نجی ٹی وی نے رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی عمر 91 سال تھی۔ شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے ہیں۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے۔ نجی ٹی وی نے رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی عمر 91 سال تھی۔ شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔ وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امیر کویت کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
 


خبر کا کوڈ: 889184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889184/امریکہ-میں-زیر-علاج-امیر-کویت-شیخ-صباح-الاحمد-الجابر-الصباح-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org