0
Tuesday 29 Sep 2020 20:33

سندھ میں تعلیمی اداروں میں 303 کورونا کیسز مثبت آئے، سعید غنی

سندھ میں تعلیمی اداروں میں 303 کورونا کیسز مثبت آئے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کئے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سے اب تک 0.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں سعید نے صوبے میں صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بعد صورتحال بہت حد تک بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک نجی اور سرکاری اسکولز میں 56 ہزار 299 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، جن میں سے 40150 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار 846 کے نتائج آنا باقی ہیں۔‎ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولز میں 40 ہزار 414 میں سے 27 ہزار 933 کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے217 مثبت کیسز ہیں۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ نجی اسکولز کے 15 ہزار 885 ٹیسٹ میں سے 12 ہزار 217 کیسز کے نتائج آچکے ہیں جن میں سے 86 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اب تک 303 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جو 0.75 فیصد بنتے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اطمینان بخش ہے اور مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں صورتحال بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت سیکریٹری اور دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہماری زیادہ سے زیادہ توجہ والدین کو اس حوالے سے آگاہی کی فراہمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش