0
Tuesday 29 Sep 2020 21:38

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے بھارتی چیپٹر کے اکاونٹس منجمد کئے گئے ہیں۔ منگل کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں ایمنسٹی کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ انہیں بھارت میں اپنے اسٹاف ممبران (عہدیداروں) کو چھوڑنے اور تمام قسم کی مہم اور تحقیقی کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارتی بینک اکاونٹس منجمد کرنے (جس کا علم 10 ستمبر ہوا) کی وجہ سے اُن کا کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کو غیر ممالک سے غیر قانونی طور رقومات فراہم ہوتی ہیں، جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ ایمنسٹی کا الزام ہے کہ اُن پر انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنان پر حملے حکومت کی اُس پالیسی کا حصہ ہے، جو ”سچ بولنے والوں“ کے خلاف بنائی گئی ہے۔ ایمنسٹی کا مزید کہنا ہے کہ وہ بھارت میں رہتے ہوئے تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتی آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش