0
Tuesday 29 Sep 2020 21:38

ڈومیسائل قواعد میں ترمیم کو لیکر بہت جلد احکامات صادر ہونگے، جتیندر سنگھ

ڈومیسائل قواعد میں ترمیم کو لیکر بہت جلد احکامات صادر ہونگے، جتیندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا  ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء میں آسانی کے لئے قواعد میں ترمیم کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خاص طور پر والدین میں سے کسی ایک کی مستقل رہائشی سند (PRC) پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔ جتیندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم سے بات چیت کے بعد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے معاملے میں آسانی کے لئے قواعد میں ترمیم کرنے کے اصول پر اتفاق کیا ہے، جلد ہی باضابطہ احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے خاص طور پر کسی بھی والدین اور خواتین کے پی آر سی پر بچوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مدد ملے گی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس خاتون کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا شامل ہوگا جس کا آبائی علاقہ جموں و کشمیر سے باہر ہے لیکن اس نے پی آر سی ہولڈر سے شادی کی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اصولی طور پر ضروری قواعد میں ترمیم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو ڈومیسائل سند حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اب تک موصول ہونے والی 21.99 لاکھ سے زائد درخواستوں پر 18.52 لاکھ سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں۔ حکومت نے جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (طریقہ کار) قواعد، 2020 کو 18 مئی کو نوٹیفائی کیا اور سرکاری ملازمین سمیت غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے اندراج کرنے کی اجازت دی۔ نئے اقامتی قانون کے مطابق غیر مستقل باشندے جن کے پاس جموں و کشمیر میں کم از کم 15 سال رہائشی ثبوت ہیں، وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش