0
Tuesday 29 Sep 2020 20:56

اگر ایران ہماری شمالی سرحدوں کے قریب آیا تو حملہ کر دینگے، نیتن یاہو کی دھمکی

اگر ایران ہماری شمالی سرحدوں کے قریب آیا تو حملہ کر دینگے، نیتن یاہو کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فورسز کو مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی شمالی سرحدوں پر جمع کر رہا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے جنگِ اکتوبر (جنگِ یوم کیپور) میں مارے جانے والے اسرائیلیوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر ایران نے ہماری شمالی سرحدوں کے قریب اپنی فورسز کو تعینات کیا تو چاہے وہ ہم پر حملہ نہ کرے، تب بھی ہم اسے یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔ بعد ازاں بنجمن نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں بھی لکھا کہ ہم اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر ایرانی فورسز کی تعیناتی میں رکاوٹ بنتے ہوئے ان کے ساتھ جنگ لڑیں گے جبکہ یہ وہی درس ہے جو ہم نے "جنگِ یوم کیپور" سے سیکھا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف پیشگی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل ضرور ہے، البتہ ضرورت کے وقت اسرائیل یہ کام کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ جنگِ رمضان، اکتوبر جنگ یا جنگِ یوم کیپور غاصب صیہونی رژیم کے غیر قانونی وجود کے خلاف مصر، شام اور عراق کی جانب سے 6 تا 24 اکتوبر 1973ء کے درمیان مشترکہ طور پر لڑی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 889194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش