0
Tuesday 29 Sep 2020 21:10

طاہر محمود اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر

طاہر محمود اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر محمود اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کر دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو اعزازی طور پر نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اگست کے آخر میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے سخت مؤقف کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ اس اضافے کو سعودی ایماء پر وزیراعظم کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے وزراء اور مشیروں کو ہٹانے اور سعودی نواز افراد کو حکومت میں عہدے دینے کی خبروں کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 889197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش