0
Tuesday 29 Sep 2020 21:17

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دورہ چیئرمین امجد علی خان کی قیادت میں کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو ان کے دورے میں آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے علاقے میں حالات معمول پر لانے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار بہت اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 889199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش