QR CodeQR Code

گذشتہ 9 ماہ کے دوران اسرائیل نے 500 سے زائد فلسطینی عمارتیں منہدم کی ہیں، اقوام متحدہ

29 Sep 2020 21:35

عرب اخبار القدس العربی کیمطابق دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کاری (OCHA) کیجانب سے جاری ہونیوالی ایک رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جاری سال کی ابتداء سے لیکر اب تک مشرقی قدس شریف و مغربی کنارے کے اندر غاصب صیہونی رژیم کیطرف سے 506 فلسطینی عمارتوں کو منہدم کیا گیا ہے جنمیں سے 134 صرف قدس شریف کے اندر واقع تھیں جبکہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران 22 فلسطینی عمارتیں گرائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور قدس شریف کے اندر صرف اس بہانے سے 500 سے زائد فلسطینی عمارتیں منہدم کر دی گئی ہیں کہ ان کے پاس صیہونی حکومت سے حاصل کردہ اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ عرب اخبار القدس العربی کے مطابق دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کاری (OCHA) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جاری سال کی ابتداء سے لے کر اب تک مشرقی قدس شریف و مغربی کنارے کے اندر غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے 506 فلسطینی عمارتوں کو مسمار کیا گیا ہے جن میں سے 134 صرف قدس شریف کے اندر واقع تھیں جبکہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران 22 فلسطینی عمارتیں گرائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ دسیوں فلسطینی عمارتوں کو بھی اوچھے بہانوں کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے جس سے کم از کم 50 فلسطینی خاندان بےگھر ہوئے ہیں جبکہ ان کارروائیوں کے دوران 200 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں سے متعلق دسیوں دوسری عمارتوں کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے صرف اس لئے مسمار کر دیا گیا ہے کہ وہ زون سی (Zone C) کے اندر واقع تھیں۔ دوسری طرف فلسطین کے اندر اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جمی میک گولڈرک نے بھی خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

جمی میک گولڈرک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک تحریری خط میں لکھا گیا تھا کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں سے متعلق ایسے گھروں یا عمارتوں کو منہدم کر رہے ہیں جن کے ساتھ فلسطینیوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ یہ کام عام طور پر اسرائیلی بہانے "صیہونی حکومت سے لئے گئے اجازت نامے کا فقدان" کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ فلسطین کے اندر اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار کا لکھنا تھا کہ انتہائی محدود اور امتیازی سلوک سے بھرے اسرائیلی سسٹم کے ذریعے فلسطینیوں کے لئے گھروں کی تعمیر کا اجازت نامہ لینا نہ صرف انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلسطینی اس اجازت نامے کے بغیر ہی اپنی عمارتوں کو تعمیر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889202/گذشتہ-9-ماہ-کے-دوران-اسرائیل-نے-500-سے-زائد-فلسطینی-عمارتیں-منہدم-کی-ہیں-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org