QR CodeQR Code

قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یمنیوں کے مابین مذاکرات جلد شروع کئے جائیں، خطیب زادہ

29 Sep 2020 23:28

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صنعاء اور منصور ہادی کے درمیان طے پانیوالے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس معاہدے کو یمن کے حالیہ بحران کے پرامن حل کیجانب ایک مثبت قدم سمجھتا ہے جبکہ یمن کے جاری بحران کا حل صرف اور صرف یمنیوں کے مابین ہونیوالے مذاکرات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ اور یمن کی سابق مستعفی حکومت کے درمیان طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے۔ سعید خطیب زادہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس معاہدے کو یمن کے حالیہ بحران کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت قدم سمجھتا ہے جبکہ یمن کے جاری بحران کا حل صرف اور صرف یمنیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کا نتیجہ خیز ثابت ہونا اور باقی ماندہ قیدیوں کی آزادی یمنیوں کے مابین گفتگو کا زمینہ فراہم کر کے بالآخر یمن پر مسلط کردہ جارحیت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 889252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889252/قیدیوں-کے-تبادلے-کا-خیرمقدم-کرتے-ہیں-یمنیوں-مابین-مذاکرات-جلد-شروع-کئے-جائیں-خطیب-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org