1
Tuesday 29 Sep 2020 23:54

فلسطین اور قطر کے بعد کویت کا بھی عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار

فلسطین اور قطر کے بعد کویت کا بھی عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی ٹھکرائے جانے کے بعد اب کویت نے بھی عرب لیگ کے 105ویں دور کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ فلسطینی انکار کے بعد یہ سربراہی قطر کو پیش کی گئی، تاہم اس نے بھی اسے قبول نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ ہی روز قبل فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی سربراہی قبول نہ کرنے کے اپنے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ ایک عرصے سے وہ عرب لیگ کے اندر غاصب صیہونی رژیم کے وسیع عمل دخل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی قبول نہ کرنے کا یہ فیصلہ اس لیگ کے اجلاس میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کی مذمت پر مبنی فلسطینی قرارداد کے یکسر مسترد کر دیئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش