QR CodeQR Code

حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی

30 Sep 2020 01:11

نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔ وزارت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی احتساب بیورو کی تجویز مسترد کردی۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔ وزارت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔


خبر کا کوڈ: 889267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889267/حکومت-نے-چیئرمین-نیب-کی-مدت-ملازمت-میں-توسیع-تجویز-مسترد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org