0
Wednesday 30 Sep 2020 01:18

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اور پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 889269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش