0
Wednesday 30 Sep 2020 01:33

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 889270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش