0
Wednesday 30 Sep 2020 02:06

گیس کمی کا بہانہ کرکے کےالیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا اضافہ کردیا، سعید غنی

گیس کمی کا بہانہ کرکے کےالیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا اضافہ کردیا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کا بہانہ کرکے کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا اضافہ کردیا ہے، اسکول کھل گئے ہیں، بجلی نہیں ہوگی تو بچوں کوبہت پریشانی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گیس کے مسائل پر وفاقی حکومت کو کئی مرتبہ خطوط لکھ چکے ہیں اور کے الیکٹرک سے متعلق مسائل سے وفاق کو کئی بار آگاہ کرچکے ہیں، گیس کی کمی، بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو مسترد کرنے پر سندھ کو سزا دے رہی ہے، ایسا تاثر آ رہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس کمی جان بوجھ کر کی گئی، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ کو نظرانداز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو اضافی گیس نہ دی تو کاروبار و معیشت دونوں متاثر ہوں گے، اگر کراچی متاثر ہوگا تو پورا ملک متاثر ہوگا، معیشت کو نقصان پہنچے گا، سندھ میں ڈیمانڈ بڑھ گئی ہیں تو سپلائی بھی زیادہ دینی چاہیئے، حکومت کا کام مسائل کا حل نکالنا ہے، تجاویز دینا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 889272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش