QR CodeQR Code

پشاور، مولانا محمد خان شیرانی کا وفد کے ہمراہ جامعہ شہید عارف الحسینی کا دورہ

30 Sep 2020 02:21

مدرسہ کے شیعہ علمائے کرام سے ملاقات کے دوران مولانا محمد خان شیرانی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ استعمار کی کوششوں کے باوجود مسلمانوں کو اپنے اندر اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ فرقہ واریت ہمارے مذہب اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے علمائے کرام کے ایک وفد کے ہمراہ پشاور میں معروف شیعہ دینی درسگاہ جامعہ عارف حسین الحسینی کا دورہ کیا اور وہاں مدرسے کے علمائے کرام سے ملاقات کی۔ مولانا عابد حسین شاکری، مولانا احسان اللہ محسنی اور مولانا جمیل حسن شیرازی سمیت دیگر مدرسین نے مولانا محمد شیرانی کا استقبال کیا۔

مدرسہ کے شیعہ علمائے کرام سے ملاقات کے دوران مولانا محمد خان شیرانی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ استعمار کی کوششوں کے باوجود مسلمانوں کو اپنے اندر اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔ فرقہ واریت ہمارے مذہب اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ مدرسہ ہذا کے علمائے کرام نے مولانا محمد خان شیرانی کو کتابوں کا تحفہ بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 889273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889273/پشاور-مولانا-محمد-خان-شیرانی-کا-وفد-کے-ہمراہ-جامعہ-شہید-عارف-الحسینی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org