0
Wednesday 30 Sep 2020 02:24

سوات ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال

سوات ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال
اسلام ٹائمز۔ سوات ایکسپریس وے پر ٹنل اور پلوں پر تعمیراتی کام مکمل کرکے آج اسے ٹریفک کے لئے باقاعدہ کھول دیا گیا ہے، جس سے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک میں مزید آسانی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر کاٹلنگ پلئی شاہ کوٹ کے مقام پر تعمیراتی کام کیوجہ سے ٹریفک موڑ دیا گیا تھا، اب 7 کلومیٹر طویل سرنگ اور پلوں پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سوات موٹروے خیبر پختونخوا کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس سے سیاحت کو فروغ ملنے سمیت عوام کو آسان اور آرام دہ سفر بھی میسر ہے۔ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر سے پہلے کی نسبت سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔ تقریباً 35 ارب روپے کی لاگت سے 90 کلومیٹر طویل سوات موٹروے سے پاکستان کے سوئٹزر لینڈ سوات تک سیاحوں کی رسائی انتہائی سہل بنائی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 889275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش