QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مختار امامی کا دورہ لیہ، عمائدین اور کابینہ سے ملاقات 

30 Sep 2020 03:02

ملاقات کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اس وقت دشمن عزاداری تلملا بیٹھا ہے، ہمیں اپنے آپ میں اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ لوگ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مختار امامی نے سات روزہ دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ضلع لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علی رضا زیدی بھی موجود تھے۔ علامہ مختار امامی نے ایک روزہ دورہ لیہ کے دوران مختلف یونٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی، ساجد خان گشکوری اور دیگر یونٹس و ضلع کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس وقت دشمن عزاداری تلملا بیٹھا ہے، ہمیں اپنے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ لوگ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔ ان شاء اللہ وقت ثابت کرے گا کہ اربعین سیدالشہداء ہی ہماری طاقت کا نام ہے، عزاداری سید الشہداء نے ہمیں ہر دور میں کامیاب اور سرخرو کیا ہے اور چہلم کے موقع پر بھی اس بات کا ثبوت دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 889278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889278/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنماء-علامہ-مختار-امامی-کا-دورہ-لیہ-عمائدین-اور-کابینہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org