QR CodeQR Code

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

30 Sep 2020 03:05

ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا ہے، نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 889279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889279/نیب-نے-شاہد-خاقان-عباسی-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org