QR CodeQR Code

اپوزیشن کا شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

30 Sep 2020 09:09

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ ن لیگ کے 4 رکنی وفد نے ریکوزیشن ڈی جی پارلیمانی افیئرز کو جمع کرائی۔ (ن) لیگی وفد میں سمیع اللہ خاں، خلیل طاہر سندھو، ملک وارث کلو اور ذیشان رفیق شامل تھے۔ ریکوزیشن میں شہباز شریف گرفتاری، امن و امان اور مہنگائی ایشوز کو بنیاد بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ ن لیگ کے 4 رکنی وفد نے ریکوزیشن ڈی جی پارلیمانی افیئرز کو جمع کرائی۔ (ن) لیگی وفد میں سمیع اللہ خاں، خلیل طاہر سندھو، ملک وارث کلو اور ذیشان رفیق شامل تھے۔ ریکوزیشن میں شہباز شریف گرفتاری، امن و امان اور مہنگائی ایشوز کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسمبلی اجلاس میں حکومتی انتقامی کارروائیوں پر احتجاج کرے گی، ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 889285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889285/اپوزیشن-کا-شہباز-شریف-کی-گرفتاری-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-میں-احتجاج-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org