QR CodeQR Code

اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے، گورنر پنجاب

30 Sep 2020 11:22

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کرکے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے، الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں، اپوزیشن 2023 تک انتظار کرے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔


خبر کا کوڈ: 889298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889298/اپوزیشن-احتجاجی-مارچ-کی-باتیں-کرکے-سیاسی-طور-پر-زندہ-رہنا-چاہتی-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org