QR CodeQR Code

لاہور پولیس میں "وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ" بنانے کا فیصلہ

30 Sep 2020 12:21

وٹنس ویکٹم پروٹیکشن یونٹ میں پولیس کے ماہری تفتیشی افسران سمیت فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکیوشن کے نمائندے بھی شامل ہونگے، یونٹ کو بنانے کا مقصد وٹنس پروٹیکشن قانون کو فعال کرنا اور بہتری لانا ہے۔ یونٹ بننے کے بعد متاثرہ کسی بھی شخص کی شناخت کو خفیہ رکھنا بھی مقصود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ میں پولیس کی تفتیش میں اہم شواہد مسخ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی گاڑی کی تصاویر لیک ہونے اور بیشتر شواہد مسخ ہو جانے کے بعد لاہور پولیس نے شواہد محفوظ رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پولیس نے مستقبل میں ایسی سنگین غلطیوں سے بچنے کیلئے "وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ" بنانے کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹنس ویکٹم پروٹیکشن یونٹ میں پولیس کے ماہری تفتیشی افسران سمیت فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکیوشن کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یونٹ کو بنانے کا مقصد وٹنس پروٹیکشن قانون کو فعال کرنا اور بہتری لانا ہے۔ یونٹ بننے کے بعد متاثرہ کسی بھی شخص کی شناخت کو خفیہ رکھنا بھی مقصود ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ پر سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی جائے گی جس کیلئے ماہر یونٹ کام کرے گا اور شواہد کو بھی محفوظ بنائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 889301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889301/لاہور-پولیس-میں-وٹنس-وکٹیم-پروٹیکشن-یونٹ-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org