QR CodeQR Code

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی گئی

30 Sep 2020 13:16

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 889318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889318/ڈیزل-کی-قیمت-میں-2-روپے-40-پیسے-کمی-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org