0
Wednesday 30 Sep 2020 13:47

فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کو شرم دلانا مہنگا پڑگیا، استعفیٰ طلب

فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کو شرم دلانا مہنگا پڑگیا، استعفیٰ طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر تنقید کرنے پر مشکل میں پڑگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم کو وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو شرم دلانا مہنگا پڑگیا۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں اپنے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے ناراض ہوگئی۔ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفی دے دیں۔ پارٹی قیادت فردوس شمیم سے وزیراعظم اور عمر ایوب کے بارے میں گیس معاملے پر دیئے گئے بیان پر ناراض ہے۔ سندھ میں گیس بحران پر ایس ایس جی سی آفس کے باہر فردوس شمیم اپنی ہی وفاقی حکومت پر برس پڑے تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے عہدہ بچانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ انہوں نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطہ کرکے اپنے حق میں اور معافی کیلئے خط لکھنے کی درخواست کر دی۔

فردوس شمیم کے حامی ایم پی ایز نے انہیں حمایت کا یقین دلا دیا، جبکہ مخالفین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کے بیان نے اپنے پیروں پر کلہاڑا مارنے اور جلتی پر تیل کا کام کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی فردوس شمیم سے نالاں ہیں، جبکہ حلیم عادل شیخ قیادت کے دباؤ کے باعث فردوس شمیم کی مصنوعی حمایت پر مجبور تھے۔ موجودہ صورتحال میں خرم شیر زمان نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔
خبر کا کوڈ : 889331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش