0
Wednesday 30 Sep 2020 16:59
دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے تھے

مردان بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کر دی گئی

مردان بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مردان بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز مردان کے مصروف ترین کاروباری مرکز جج بازار میں سائیکل میں نصب بم  پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جان بحق افراد میں باپ اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی شامل تھیں دھماکے سے دو پولیس اہلکار سمیت 18 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جن میں تین کی حالت نازک تاحال نہایت نازک ہے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے میں عارف اوراس کی دو کم سن بیٹیاں ایمان اور اریبہ جان بحق ہو گئیں جبکہ ثاقب علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دھماکے سے قریب کھڑی پولیس وین اور رکشے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس کے دو اہلکار امتیاز اکبر اور حماد کے علاوہ عام شہری جواد، روزی خان، عادل، بختیار علی، عبدالرؤف، محمد آباد، یاسین، روز امین، بلال، عبدالودود، عبدالرحمان، واحد، کاشف، محسن، واحد اور اسد بھی شامل ہیں۔  دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی تھی۔ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی ہے۔ دھماکے سے متعلق ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 889370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش