QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کے ریمانڈ میں توسیع

30 Sep 2020 17:52

عدالت نے موسیٰ خان کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کے دست راز موسی خان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی سابق ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے موسیٰ خان کی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ عدالت نے موسیٰ خان کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں اور وہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جبکہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکرٹری ہے۔ نیب نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو 23 ستمبر کو آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، عدالت نے اس سے پہلے موسی خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 889389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889389/مولانا-فضل-الرحم-ن-کے-قریبی-ساتھی-موسی-خان-ریمانڈ-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org