0
Wednesday 30 Sep 2020 20:28
چہلم امام حسین (ع) کے موقع پہ

ٹانک میں امن کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، ڈی پی او

ٹانک میں امن کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، ڈی پی او
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی چہلم سید الشہداء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ برپا کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے زیر نگرانی انتظامی نشستیں جاری ہیں۔ ڈی پی او ٹانک نے چہلم امام حسین (ع) کے پرامن انعقاد اہل تشیع و اہلسنت علماء اور مقامی تاجر تنظیموں سے باقاعدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈی پی او سے انجمن تاجران ٹانک کے سربراہ شیخ عظمت، اہل سنت کی طرف سے مولانا پیر سلیم شاہ، سابقہ تحصیل ناظم مولوی عبدالرحمن، مولانا خان محمد، سابقہ ناظم نجیب اللہ محسود اور چیئرمین D.R.C ڈاکٹر میر خاتم نے ملاقات کی جبکہ اہل تشیع کی طرف سے نذر عباس، امتیاز شاہ بخاری، سابقہ ناظم محمد اشرف، سید حنیف شاہ، فضل حسین بلوچ، محمد اسلم اترا اور محکمہ اوقاف کے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی حیدر خان نے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں چہلم امام حسین (ع) اربعین کے دوران سکیورٹی اور انتظامی حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ڈی پی او ٹانک نے اہل سنت و اہل تشیع اکابرین اور تاجر تنظیموں کو یقین دلایا کہ پولیس امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی تاہم پولیس اہل تشیع و اہل سنت کے دونوں مسالک سے بھی یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ آمدہ چہلم کو پرامن بنانے کیلئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں گے جس پر دونوں مسالک کے علماء اور اکابرین نے مختلف تجاویز دیں اور ڈی پی او ٹانک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر اہل تشیع و اہل سنت اور انجمن تاجران کے عمائدین، اکابرین اور علماء کے علاوہ ٹانک پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سرکل اقبال بلوچ، ایس ایچ او تھانہ سٹی نقیب اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر فہیم ممتاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسین (ع) کے دوران بہر صورت امن و امان کی صورتحال اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 889392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش