0
Wednesday 30 Sep 2020 20:10

بابری مسجد انہدامی کیس میں ایل کے اڈوانی سمیت تمام ملزمان بری

بابری مسجد انہدامی کیس میں ایل کے اڈوانی سمیت تمام ملزمان بری
اسلام ٹائمز۔ لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز اجودھیا میں 6 دسمبر 1992ء کو بابر ی مسجد انہدامی کیس کے ملزمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماؤں ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت سبھی ملزمان کو بری کردیا۔ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں ہوا ہے۔ یہ کیس تاریخی بابری مسجد کی انہدامی سے متعلق تھا۔ یہ انہدامی لوگوں کی منظم بھیڑ کے ہاتھوں 6 دسمبر 1992ء کو عمل میں لائی گئی۔

اس کیس میں 32 ملزمان تھے، جن میں سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی، سابق مرکزی وزرا مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی، اُترپردیش کے سابق وزیراعلٰی کلیان سنگھ بھی شامل تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے کیس میں 351 گواہ اور 600 دستاویزات پیش کیں۔ کیس میں کل ملا کر 48 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کیا گیا تھا جن میں 16 افراد کی موت عدالتی شنوائی کے دوران ہی واقع ہوئی۔ آج کی عدالتی کارروائی کے دوران 32 میں سے تقریباً 12 ملزمان عدالت میں حاضر رہے۔ ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ وغیرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 889410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش