QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے 80 ہزار نئے کیسز، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 94 ہزار سے زیادہ

30 Sep 2020 20:06

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 6225764 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80472 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران 86 ہزار سے زیادہ متاثرین جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے، جس سے ایکٹیو کیسز سات ہزار سے زیادہ کم ہوگئے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 6225764 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86428 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتمند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5187826 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 1179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 9749 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد، اموات کی شرح 1.57 فیصد جبکہ شفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 889411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889411/بھارت-میں-کورونا-کے-80-ہزار-نئے-کیسز-ہلاک-شدگان-کی-مجموعی-تعداد-94-سے-زیادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org