0
Wednesday 30 Sep 2020 20:29

12 صفر کی تاریخی مجلس عزاء، بھکر میں شیعہ سنی اتحاد کا بھرپور مظہر

12 صفر کی تاریخی مجلس عزاء، بھکر میں شیعہ سنی اتحاد کا بھرپور مظہر
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں 12 صفر المظفر کو منعقد ہونے والی مجلس عزاء کا سالانہ اجتماع ضلع بھر میں خصوصی اہمیت اور شیعہ، سنی اتحاد کا تاریخی مظہر ہے۔ یہ مجلس عزاء جس کو ’’بارہی‘‘ کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے، بھکر کی تاریخ میں ایک ایسا اجتماع ہے، جس کی نظیر نہیں ملتی اور جس کی حسرت بھکر کے ہر باسی کو سارا سال رہتی ہے۔ معلوم نہیں یہ مجلس کب سے شروع ہوئی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس کا سفر صدیوں پر مشتمل ہے اور اب یہ ضلع بھکر کی تہذیب کا حصہ بن چکی ہے۔ 12 صفر کو اہلیان بھکر یاد امام حسین علیہ السلام کو سینے میں رکھتے ہوئے بلاتفریق مسلک ہر ایک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ یاد حسینؑ منائیں۔

قصر زینبؑ سے لیکر امام بارگاہ تک ہر ایک آپ کو کچھ کھلاتا پلاتا ملے گا، جو ظاہر کرتا ہے کہ مقتل میں جس کی لاش کو پامال کیا گیا، وہ کتنا امیر تھا اور ہے۔ یہ مجلس خصوصاً بی بی زینبؑ سے منصوب ہے، اس لئے 12 صفر کے دن بھکر کے لوگ خاندان رسالت (ص) کو پرسہ دیتے ہیں۔ اس اجتماع میں ہزاروں شیعہ سنی شریک ہوتے ہیں۔ اس مجلس میں دور دراز علاقوں سے لوگ خاص طور پر شرکت کیلئے آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش