3
4
Wednesday 30 Sep 2020 20:55

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ضروری اعلان

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ضروری اعلان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، متاثرین آن لائن احساس پورٹل پر آج اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اہل افراد جنھیں احساس ایمرجنسی کیش پورٹل پر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں، وہ آن لائن احساس پورٹل پر جلد از جلد اپنی درخواست جمع کروائیں، پورٹل آج رات 12 بجے درخواستوں کیلیئے بند ہو جائے گا تاہم ادائیگیاں 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہیں گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وہ لواحقین جن کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں وہ اپنی درخوست معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست بھجوائیں۔
خبر کا کوڈ : 889417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

حافظ ظہیر محمدی
Pakistan
بہت اچھا کام ہے، آپ کا اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے، آمین
شکیلہ بی بی 3110446140722
Pakistan
میڈم جی میرے 5 بچے ہیں، مجھے ایک بار پیسے ملے ہیں، اب مجھے نااہل کر دیا گیا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اہل کریں، میرے بچوّں کی تعلیم جاری رہے اور میں اپنے بچوں کی پرورش کرسکوں۔ میرا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔
Basheer amid
Pakistan
Mzdoor ho
ہماری پیشکش