QR CodeQR Code

فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتا دیں

30 Sep 2020 20:57

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ میں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ بھیجا تھا، کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، ہمیں ڈیلیور کرنا ہے، شہر میں گیس اور بجلی کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتا دیں۔ رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جس دن سوئی گیس پر بیان دیا، اسی وقت معافی کے ساتھ استعفیٰ پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفیٰ چیئرمین کے پاس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے کہ وہ منظور کریں یا نہ کریں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ بھیجا تھا، کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، ہمیں ڈیلیور کرنا ہے، شہر میں گیس اور بجلی کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی بطور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی، جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویئے کی بھی شکایات تھیں اور ان سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 889419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889419/فردوس-شمیم-نقوی-نے-استعفی-دینے-کی-وجوہات-بتا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org