0
Wednesday 30 Sep 2020 21:11

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، سندھ حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، سندھ حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے 2 اکتوبر بروز جمعہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے آغاز پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
 

عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لئے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش