QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 97 ملین سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری

30 Sep 2020 21:17

تین دن قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ منصوبے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دے دیا گیا ہے، منصوبے پر ساڑھے 10 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے، 1.8 ارب روپے پہلے فیز میں خرچ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے سرکلر ریلوے کے لئے 97 ملین سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ نے سندھ کابینہ کو درخواست کی تھی کہ سرکلر ریلوے کے لئے 97.893 ملین روپے کی ضرورت ہے، سندھ کابینہ نے کے سی آر کے لئے یہ رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس رقم کے ذریعے سرکلر ریلوے کی الائنمنٹ سے سیوریج سسٹم کے فلو میں تبدیلی لائی جائے گی۔ سندھ کابینہ نے ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چارٹر دینے کی منظوری بھی دے دی، یو ایس ایڈ فنڈڈ پروجیکٹس کی پروکیورمنٹ کی سندھ سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری بھی کابینہ نے دے دی

واضح رہے کہ کے سی آر شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل کا ایک بڑا منصوبہ ہے، سرکلر ریلوے کے لئے بوگی کا ماڈل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ تین دن قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے شاہ لطیف اسٹیشن لیول کراسنگ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منصوبے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دے دیا گیا ہے، منصوبے پر ساڑھے 10 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے، 1.8 ارب روپے پہلے فیز میں خرچ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 889422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889422/کراچی-سرکلر-ریلوے-کے-لئے-97-ملین-سے-زائد-رقم-جاری-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org