QR CodeQR Code

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

30 Sep 2020 21:21

نوٹیفکیشن کے مطابق منگھوپیر یوسی 8 میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہنا جائے، اس علاقے میں ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔


اسللام ٹائمز۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کی ایک ہی یوسی سے 22 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد شہر کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منگھوپیر یوسی 8 اور گڈاپ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منگھوپیر یوسی 8 میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہنا جائے، اس علاقے میں ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 889423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889423/کورونا-کیسز-میں-اضافہ-کراچی-مائیکرو-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org