QR CodeQR Code

کورونا وائرس، اسکول بند کرنے کی تجویز کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیں گے، سندھ حکومت

30 Sep 2020 21:26

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پرائمری اسکول بند کرنے کی تجویز کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد نہیں ملی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئی گیس پائپ لائن کا موجودہ گیس بحران سے کوئی تعلق نہیں، گیس پائپ لائن پر کام میں تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کا مسئلہ سامنے آیا جس پر ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عادت بنالی ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسروں پر لگانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 889425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889425/کورونا-وائرس-اسکول-بند-کرنے-کی-تجویز-کا-جائزہ-ا-ئندہ-اجلاس-میں-لیں-گے-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org