QR CodeQR Code

پیٹرول کی قیمتیں مستحکم، ڈیزل کے نرخ میں کمی

30 Sep 2020 21:45

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جب کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جب کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 889428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889428/پیٹرول-کی-قیمتیں-مستحکم-ڈیزل-کے-نرخ-میں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org