0
Wednesday 30 Sep 2020 22:14

شیخوپورہ میں ملنگ نے بھنگ پی کر 4 افراد کو قتل کر دیا

شیخوپورہ میں ملنگ نے بھنگ پی کر 4 افراد کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ملنگ نے بھنگ پی کر 4 افراد کو قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں بھنگ پی کر ملنگ نے 4 افراد کو آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور ان کی لاشوں کو سیم نالے میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بابا بودے شاہ شرقپور روڈ پر پیش آیا، ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو سیم نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد بابا بودے شاہ دربار کے ملنگ ہیں، جنہیں دربار کے ہی ایک ملنگ نے آہنی ہتھیار سے سروں پر وار کرکے قتل کرکے لاشوں کو نالے میں پھینک دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ بابا نشاط، 60 سالہ بابا ہیرہ، 45 سالہ سائیں اختر  اور 55 سالہ مائی صاحبہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 889434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش