0
Wednesday 30 Sep 2020 22:36

اورکزئی، میاں شاہ انور بزرگوار کو کھلوانے کیلئے عقیدت مندوں کا احتجاج

اورکزئی، میاں شاہ انور بزرگوار کو کھلوانے کیلئے عقیدت مندوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور بزرگوار کے مزار کو زائرین اور مرمت کے لئے کھولنے کے لئے مختلف اضلاع کے لوگوں نے احتجاج شروع کیا ہے اور مظاہرین ضلع اور کزئی پہنچ رہے ہیں۔ بادشاہ انور غگ کمیٹی کے ترجمان ماہر حسن کا کہنا ہے کہ روحانی پیشوا میاں شاہ انور کے مزار کو زائرین کے لئے کھولنے کے لئے مختلف اضلاع کے لوگ ضلع اور کزئی میں جمع ہو رہے ہیں اور اورکزئی کے صدر مقام کلایہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے، ضلع کرم، اورکزئی ھنگو اور کوھاٹ سے مظاہرین اور کزئی پہچ کر ستر سم میں جمع ہو رہے ہیں۔
 
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سہیل سید میاں، بشارت سید میاں، ملک نور اکبر، کوثر علی، عباس غلام اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ بدامنی کے دور میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور کے مزار پر زائرین کی آمد و مرمت پر پابندی لگائی گئی تھی اور ساتھ ساتھ ڈبوری مسجد کو بھی بند کیا گیا تھا، اب فورسز کی کوششوں اور قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ہے اور ڈبوری مسجد کو بھی کھول دیا گیا ہے مگر روحانی پیشوا کے مزار پر لگائی گئی پابندی برقرار ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں۔ اس وجہ سے روحانی پیشوا کے مریدوں اور عقیدت مندوں نے احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور مسئلے کے حل تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 889435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش